ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : ڈپٹی کمشنر کی احتیاطی تدبیر سے ٹل گیا بڑے پیمانے پر سیلاب اور نقصان کا خطرہ 

کاروار : ڈپٹی کمشنر کی احتیاطی تدبیر سے ٹل گیا بڑے پیمانے پر سیلاب اور نقصان کا خطرہ 

Tue, 19 Jul 2022 11:03:23    S.O. News Service

کاروار 19/ جولائی (ایس او نیوز) ہر سال مانسون کے موسم میں موسلا دھار بارش کے بعد ڈیم کے اندر جمع ہونے والا زائد پانی چھوڑنے کے سیلاب آنا ندی کناروں بسنے والوں کا بھاری نقصان عام سی بات تھی ۔ مگر اس مرتبہ ضلع  ڈپٹی کمشنر نے کچھ ایسی تدبیر کی کہ مسلسل ہفتہ عشرہ تک زوردار بارش ہونے کے باوجود بڑے پیمانے پر سیلاب نہیں آیا اور اس طرح عام لوگوں کو ہونے والے بہت زیادہ نقصان کا خطرہ ٹل گیا۔ 
    
در اصل کرناٹکا پاور کارپوریشن (کے پی اسی ایل) کا طریقہ کار یہ تھا کہ ڈیم میں آبی ذخیرہ کی مقدار آخری حد کو چھونے تک اتنظار کیا جاتا تھا اور پھر یکایک صرف ایک دو گھنٹے کی مہلت دے کر ڈیم سے بڑی مقدار میں پانی ندی کے اندر چھوڑ دیا جاتا تھا ۔ اس کی وجہ سے ندی کنارے اور نشیبی علاقے میں ایک طرف جان بچانے کے لئے محفوظ مقامات پر پہنچنے میں دقت ہوتی تھی اور دوسری طرف اپنا ساز و سامان بچانا اور مالی نقصان سے محفوظ رہنا ان کے لئے ناممکن ہوجاتا تھا ۔ اس طرح ہر سال ان لوگوں کو مانسون شروع ہوتے ہی سیلاب کے خطرے اور عذاب سے گزرنا پڑتا تھا۔ 
    
امسال ڈپٹی کمشنر نے مانسون سے پہلے ہی آبی ذخیروں کی مقدار پر نظر رکھنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی اور اسے ہدایت دی گئی کہ ڈیم میں آخری حد تک پانی جمع ہونے کا انتظار نہ کیا جائے مگر ایک مخصوص نشان تک پہنچتے ہی فاضل پانی کو ندی میں چھوڑ دیا جائے ۔ اس طرح ڈیم سے ندیوں میں ایک ہی وقت میں بہت بڑی مقدار میں پانی چھوڑنے کے بجائے تھوڑی تھوڑی مقدار میں بار بار پانی چھوڑنے کی ٹیکنیک آزمائی گئی جو کہ بہت ہی زیادہ کامیاب رہی اور ڈیم کا پانی چھوڑنے سے آنے والے سیلاب پر روک لگ گئی ، جس سے ندی کنارے بسنے والے عوام کو جان و مال کا نقصان سے تحفظ حاصل ہوا۔ 


Share: